اربعین حسینی 1441 ہجری مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بر صغیرسے آئے ہوئے زائرین

اربعین حسینی 1441 ہجری مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بر صغیرسے آئے ہوئے زائرین

15/10/2019




مرجع مسلمین و جہانِ  تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے مختلف ممالک کے زائرین کا خیر مقدم کرتے ہوئےان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں حقیقی اسلام محمدی کہ جو ہم تک اہلبیت علیھم السلام کے ذریعہ  پہنچا ہےاسکی مکمل پابندی کی نصیحت  فرماتے ہوئے بیان کیا کہ ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں  بھی مکمل اسلامی حجاب کی پابندی کریں اسلئے کہ ہماری خواتین کے ذریعہ مکمل حجاب اسلامی کی پابندی انکے والد، شوہراور ذمہ داروں کی غیرت کی عکاسی کرتی ہےاور واضح رہے کہ والدین کے دین کی پابندی سے خداوند عالم ہونے والی اولاد کو نیک و صالح بننے کی توفیق دیتا ہے۔
 آئے ہوئےوفود کہ جس میں پاکستان،ہندوستان و دیگر ممالک کے زائرین شامل تھے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا انکی نصیحتوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان پر عمل کرنے کا وعدہ  فرمایا۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے زائرین کی زیارت مقبول بارگاہ ایزدی ہوں اور وہ زیارت کے بعد امن و سلامتی کے ساتھ اپنے وطن پہنچیں اسکے لئے دعا فرمائی۔