مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں رسول اللہ ؐ کی رحلت کا پُرسہ پیش کرنے آئے سعودیہ کےمومنین 3/11/2019 |
مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں رسول اللہ ؐ کی رحلت کا پرسہ و تعزیت پیش کرنےآئےسعودیہ کے زائرین سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اورضروری ارشادات میں فرمایا کہ اہلبیت علیھم السلام کے ذریعہ جو ہم تک حقیقی اسلامِ محمدی پہنچا ہے اورانکے بتائے راستے پوری عالم بشریت کی خوش بختی اور نجات کے لئے کافی ہے بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم انکے سچے پیروکار بنیں اور زبان سے پہلے ہمارے اعمال اسکی گواہی دیں۔ |