مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں عمان سےآئے ہوئے مؤمنین

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں عمان سےآئے ہوئے مؤمنین

3/11/2019




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں عمان سے مقامات مقدسہ کی زیارات اور مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات کےلئے آئے ہوئےمؤمنین سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ لازمی ہےکہ مومن روزانہ کم از کم ایک مرتبہ اپنے نفس کا محاسبہ کرے اورموجود غلطیوں کو درست  کرکے پہلے اپنے نفس میں اسکے بعد معاشرے  میں مثبت تبدیلی کو یقینی بنائے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ عتبات عالیات و مقامات مقدسہ کی زیارتیں مؤمنین کے لئے نایاب موقع ہیں وہ اس سے فائدہ حاصل کریں اورمقدس مقامات کی زیارت کے وقت ضریح مبارک کے پاس خدا اورامامؑ کو گواہ بناکر اپنے گناہوں کا زبان سےاعتراف کرے پھرامامؑ کے توسل سے خدا سے ان گناہوں کے لئے روتے ہوئے  مغفرت طلب کرے اورخدا سے اورامام ؑ سےوعدہ کرے کہ وہ آئندہ ان گناہوں اورغلطیوں کا مرتکب نہیں ہوگا اور اس طرح وہ ایک مثبت  تبدیلی کی جانب قدم بڑھائےتاکہ اسکی زیارت بھی قبول ہو اوروہ سچا محب اہلبیت ؑ شمار کیا جاسکے۔
 مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ مومنین محمد وآل محمد علیھم السلام کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کریں اوراس پرعمل کریں تاکہ انکا دین،دنیا و آخرت انکے بتائے  ہوئے فرامین وارشادات کے مطابق ہوں۔