لبنان میں کچھ دشمن عناصرآپس میں قتل وغارت گری کو ہوا دے رہے ہیں اوراسکے ذریعہ وہ ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتےہیں

لبنان میں کچھ دشمن عناصرآپس میں قتل وغارت گری کو ہوا دے رہے ہیں اوراسکے ذریعہ وہ ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتےہیں

14/1/2020




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے لبنان اورشام میں وکیل مطلق حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ علی بحسون دام عزہ نے لبنا ن کےحالیہ صورتحال پر بیان دیتے ہوئے فرمایا کہ لبنان میں حالیہ دنوں میں جو کچھ بھی دیکھنے کومل رہا ہے  اس سے صاف اور واضح طور پراسکی نشاندہی  ہوتی ہے کہ کچھ دشمن کے آلہ کار ہیں کہ جنکا نہ تو دین ومذہب اور نہ ہی وطن سے کوئی لینا دینا ہےوہ لبنان میں فرقہ واریت اور آپس میں قتل وغارت گری کو ہوا دیکر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں لہذا میں لبنان کےشہریوں اورخاص طور سے محبان محمد و آل محمد علیھم السلام سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ دشمن کی چال اور ناپاک ارادوں کو سمجھتے ہوئے ہوشیار رہیں اور اعلی درجے کی احتیاط برتیں اور بہر صورت لبنان کے دشمنوں کی چال میں نہ پھسیں تاکہ وطن کی حفاظت کی جائے۔