انڈیا کے وفود کی مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله سے ملاقات

انڈیا کے وفود کی مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله سے ملاقات

7/2/2020




کارگل اور دہلی سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظله کی زیارت اور ان کی نصیحتوں سے فیضیاب ہونا تھا۔
مرجع عالی قدر دام ظله نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ زائر اگر نجف و کربلا میں تبدیل ہو کر نہ جائے تو وہ کہاں تبدیل ہو گا۔اور
خصوصاً نجف اشرف میں جہاں مومن کا سونا اور سانس لینا عبادت ہے۔آخر پر آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر دام ظله کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔