مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے نمائندے کا بنگلادیش کا دورہ

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے نمائندے کا بنگلادیش کا دورہ

21/2/2020




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضر ت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین  نجفی دام ظلہ الوارف کے نمائندے حجۃ الاسلام  مولانا سید ضامن جعفری نجفی صاحب نے انقلاب مہدی عج مشن جیشور بنگلادیش کے دعوت  نامے پر بنگلا دیش کا دورہ کیا جہاں  مختلف مقامات جن میں میر پور ، ڈھاکہ، جیشور  میں   ولادت سیدہ  کونین حضرت  فاطمہ  زہرا علیھا السلام  کی مناسبت  سے منعقدہ  محافل  میں شرکت کی  اور مومنین سے خطاب  کیا۔
موصوف نے مومنین کی خدمت  میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی جانب سے اس پر مسرت موقع پر مبارکباد اور  انکی نصیحتیں نقل  فرمائیں اور حقیقی اسلام محمدی  کی مکمل پابندی ، امام زمانہ عج کی  نافرمانی سے  بچنے کی بھی نصیحت  فرمائی۔