دینی مناسبات کا احیاء اہلبیت علیھم السلام سےہمارےمضبوط رشتے کی علامت ہے 11/3/2020 |
مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اورمرکزی دفتر کے مدیرحجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے ماہ رجب المرجب کی آمد اوراس مبارک مہینے میں دینی مناسبتوں کےسلسلےمیں عراق کےمختلف شہروں میں منعقدہونےوالے مذہبی اجتماعات میں شرکت فرمائی اورحاضرین سےخطاب کرتے ہوئےفرمایا کہ مومنین کی جانب سے دینی مناسبات کا احیاء اہل بیت علیھم السلام سے ہمارے مضبوط رشتے کی علامت ہے ساتھ ساتھ ہمیں اہل بیت علیھم السلام کی سیرت مبارکہ کا علم ہونا چاہئے اوراس سے بہر حال ہمیں متمسک رہنا چاہئے۔ |