حسب دستور سابق مرکزی دفتر میں مجالس عشرہ محرم کا اہتمام

حسب دستور سابق مرکزی دفتر میں مجالس عشرہ محرم کا اہتمام

22/8/2020




وَمَن يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى الْقُلُوبِ
مرکزی دفتر  مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ  العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  نجف اشرف عراق میں گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ماہ محرم الحرام کے عشرہ اولی میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی موجودگی میں مجالس سرکار سید الشہداء علیہ السلام کا سلسلہ طبی مراعات کے ساتھ جاری ہے۔
مجالس عزا کو خطیب اہلبیت ؑ حجۃ الاسلام سید حسن بعاج خطاب کر رہے ہیں جس میں حوزہ  علمیہ نجف اشرف کے اساتذہ و طلاب اس عظیم حسینی شعائر ، مظلومیت حضرت امام حسین علیہ السلام  کے احیاء اور اسے  باقی رکھنے میں شرکت فرما رہے ہیں تاکہ اہداف قیام حسینی و المناک واقعہ کربلاء کی یاد باقی رہے اور دنیا اس واقعہ کربلاء سے درس و عبرت و ہدایت حاصل کرتی رہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ اس سال مجالس عزا کا اہتمام مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف اور طبی ماہرین کی ہدایات کی پابندی کے ساتھ منعقد کی جا رہی  ہیں۔
ان مجالس کو مرکزی دفتر کے آفیشل فیس بک پیج سے بھی نشر کیا جا رہا ہے تاکہ مومنین اپنے گھروں سے بھی ان مجالس حسینیہ سے کسب فیض کر سکیں۔