حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ: گمشدگان کی خدمت کے منصوبے پر کام کرنے والوں کی خدمات لائق قدر ہیں اوروہ حق و صداقت کے پرچم کو بلند کئے ہوئے ہیں

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ: گمشدگان کی خدمت کے منصوبے پر کام کرنے والوں کی خدمات لائق قدر ہیں اوروہ حق و صداقت کے پرچم کو بلند کئے ہوئے ہیں

27/9/2020




مرکزی دفترمرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کی زیرنگرانی اور مرجع عالی قدر دام ظلہ کےفرزند اورمرکزی دفترکے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ، عتبات  عالیات، وزارت داخلہ  عراق،مختلف مسلح افواج کے نمائندگان اور مواکب حسینیہ  کے  ذمہ داروں کی موجودگی میں زیارت اربعین کےموقع پر گمشدگان کی امداد کے لئے خدمت انجام دینےوالےادارے نے زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام کی خدمت کےلئے تیاریوں کے جائزے اور آپسی تنسیق کو مدنظررکھتے ہوئے    تیرہویں کانفرنس کا اہتمام کیا۔
 حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےکانفرنس کوخطاب کرتے ہوئےفرمایا کہ اس منصوبے میں جو افراد خدمت انجام دے رہے ہیں انکی یہ کوششیں اورخدمات در حقیقت پرچم حق و صداقت کی سربلندی، قیام وشعائر حسینیہ کی نصرت و مدد ہے   اور یہ شعائر حسینیہ کا ایک مہم جز ہے۔
انہوں نےمزید بیان کیا کہ آپسی تعاون، اداروں کے درمیان متبادل معلومات، شعبوں اور اداروں اور اس میں خدمت انجام دینے والوں کے مابین احترام متبادل اس مہم عمل کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ مذکورہ ادارے نےگذشتہ  سالوں میں کامیابیوں  کے مراحل  طے کئے  ہیں اور انکی  کوششوں اور خدمات کے سبب ہزاروں کی تعداد میں راستہ بھٹک گئے زائرین، اپنے ساتھیوں رشتہ داروں سے الگ ہو ئے زائرین کو انکےمنزل مقصود تک پہنچانےمیں کامیابی حاصل کی ہےاوریہ ساری کامیابیاں خدمت حسینی کا نتیجہ ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےمزید بیان کیاکہ   رضاکاروں اور مذکورہ منصوبے پر خدمت کرنے والےکی تعداد  میں اضافےاورجدید  ٹیکنالوجی کے استعمال  جس میں مختلف زبان میں مترجم بچوں اوربزرگوں کی خصوصی دیکھ بھال کے انتظام اورمختلف اداروں کے درمیان بہتر تعاون نے ہمیں ادارے کے نئےمراکز کھولنےکا موقع دیا تاکہ مزید خدمت کے دائرے  کو بڑھایا جا سکے۔
موصوف نےاس منصوبے پرکام کرنےوالےتمام افراد کی ستائش کرتےہوئےانکی جانب سےعتبات عالیات، مختلف عراقی مسلح افواج، مقامی حکومتی اداروں کےدرمیان بہترتعاون پرزور دیتے ہوئے اس ملیونی زیارت کو بہتر طریقے سےاختتام کی منزل تک لےجانے پرتاکید فرمائی،  انہوں نےمزید فرمایا کہ یہ زیارت اربعین حقیقی اسلام محمدی ومذہب اہلبیت علیھم السلام کی مدد ہے۔
ادارے کے مدیر محترم الحاج حیدر محی الدین صاحب نے اپنی  جانب سے بیان فرمایا کہ کانفرنس کا اہتمام حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین اوراسکے بعدرحلت نبی اعظم ؐ کے موقع پر نجف اشرف زیارت کو آنے والے زائرین کی خدمت کی بہتر اندازمیں انجام دہی کومد نظر رکھتے ہوئےکیا گیا ہے۔ انہوں نے  مزید فرمایا کہ یہ کانفرنس عتبات عالیات اورمختلف امنی و خدماتی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرے گی اور اسکے نتیجے میں ہم زائرین کی بہتر انداز میں خدمت  انجام  دے پائیں گےاور اب ادارے کے پاس کافی ٹیکنالوجی اور تجربہ ہے جسکی وجہ سے ہمیں خدمت کو بروقت بہترانداز میں انجام دینے میں مدد ملتی ہے۔