حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ: اس سال چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت میں کثیر تعداد میں شرکت دشمنوں کی سازشوں کا بہترین جواب ہے اورعراقی شیعوں کی دشمنوں پرایک اورفتح ہے

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ: اس سال چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت میں کثیر تعداد میں شرکت دشمنوں کی سازشوں کا بہترین جواب ہے اورعراقی شیعوں کی دشمنوں پرایک اورفتح ہے

1/10/2020




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اورمرکزی دفتر کے مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کوباقی رکھنے اور اہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں پرسہ پیش کرنے کے لئے لاکھوں کی تعداد میں مختلف شہروں سے کربلاء مقدسہ کی جانب پیدل جانے والےزائرین کی خدمت اورانکی حوصلہ افزائی کے لئےسفر لبیک یا حسین علیہ السلام میں شرکت  فرمائی اسی ضمن میں موصوف بصرہ، ذی قار کے بعد میسان میں مختلف مقامات پر زائرین کے ہمراہ سفرہوئے اورزائرین کی خدمت میں مرجع عالیقدردام ظلہ الوارف کا سلام اورانکی نصیحتیں نقل فرمائی اورمختلف مقامات پر زائرین کو خطاب کیا۔
کربلاء مقدسہ کی جانب رواں دواں حسینی  قافلے سے اپنے خطاب میں انہوں نے فرمایا کہ عراقی عوام کی قوت وطاقت اہلبیت نبی علیھم السلام پرایمان ہے اوران سے تمسک کی یہ دلیل ہے۔  
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے فرمایا کہ گذشتہ سالوں میں عراقی عوام نے دشمنوں پرکہ جومختلف ناموں اورصفات کو بدل بدل کر میدان میں آتے رہےکامیابیاں اورفتح حاصل کی ہے اوروہ عراقی عوام کا محمد و آل محمد علیھم السلام سے گہرا لگاؤ، اہل بیت علیھم السلام کےبتائے ہوئے راستے سےتمسک، ولائے محمد وا ٓل محمد علیھم السلام کی نعمت سےان کا سرشار ہونا اور مرجعیت نجف اشرف سے تمسک کے ہی سبب ہے۔
 انہوں نے کربلائے  مقدسہ کی جانب عازم سفرجوانوں سےمخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ شیعیت اوراہل بیت علیھم السلام سے ہماری نسبت اور ہمارے  لگاؤ کا ہر چاہنے والے سے تقاضہ ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو صحیح انداز میں ادا کریں اور ایک حقیقی مومن مسلمان کی عکاسی کریں تاکہ ہم اہل بیت علیھم السلام کی عظمت کو دنیا پرمزید اجاگر کر سکیں۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مزید بیان کیا کہ عراق آج مختلف میدان میں دشمنوں کی انگنت سازشوں کا سامنا کر رہا ہےاور دشمن کی پوری کوشش ہے کہ وہ اس معاشرے کو اہل بیت علیھم السلام کے درسے جو تمسک ہے اس سے جدا کرے جبکہ ان سے تمسک ہی درحقیقت حقیقی اسلام محمدی سے ہی تمسک ہے اورانکی حقیقی شناخت و پہچان بھی ہے لیکن چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت پرعراقیوں کی جانب سے کثیر تعداد میں شرکت دشمنوں کی سازشوں کا بہترین جواب ہے اورعراقی شیعوں کی  دشمنوں پرایک اورفتح ہے۔