حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کا دنیا بھر کےمومنین کے نام پیغام چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت اور دعاؤں میں آپ ہمارے شریک ہیں 3/10/2020 |
مرجع مسلمین وجہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اورمرکزی دفترکےمدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کوباقی رکھنےاوراہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں پرسہ پیش کرنے کے لئےلاکھوں کی تعداد میں مختلف شہروں اور دیہاتوں سےکربلاء مقدسہ کی جانب پیدل جانےوالے زائرین کے ہمراہ سفرہوتے ہوئے اپنا پیغام ان مومنین کرام کے نام بھیجا ہے کہ جواس سال زیارت پرعراق نہیں آسکے۔ |