مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے شام بھیجی جارہی امداد کا جائزہ لیا

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے شام بھیجی جارہی امداد کا جائزہ لیا



7/3/2023


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت  آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر  نجف اشرف میں  مرکزی دفتر  اور عراق میں پھیلے مختلف صوبائی دفاتر  کے ذمہ داران، امداد کے ساتھ شام قافلوں کی صورت وہاں جاکر  امداد تقسیم کرنے والے کارکنان کے وفد سے ملاقات میں شام میں زلزلے سے متاثر مومنین کرام کی امداد کا مکمل جائزہ لیا  وہاںپیش آرہی رکاوٹوں اور ان کے حل کیلئے وفد کی کوششوں سے بھی  انہیں مطلع کیا گیا ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے   فرمایا  کہ شام کی عوام کے ساتھ  اس مشکل گھڑی میں آپ کا کھڑا ہونا  آپ کے اخلاق اور صفات محمودہ کا حصہ  ہے  امید ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی آپ کی کوششیں جاری رہینگی اور مشکلات کے حلول کے ساتھ آپ مصیبت زدہ لوگوں تک امداد پہنچانے میں کامیاب ہونگے۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں