مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے خاندان بحر العلوم (قدہ)سے متعلقہ حضرات افاضل و علماء کرام کی ملاقات

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے خاندان بحر العلوم (قدہ)سے متعلقہ حضرات افاضل و علماء کرام کی ملاقات



18/4/2023


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر  نجف اشرف میں حسب دستور قدیم امسال بھی ماہ مبارک رمضان  کی مبارک راتوں  میں  زیارت کو آنے والے  حضرات افاضل و علماء و طلاب ذوی الاحترام  کا خیر مقدم فرمایا  اسی ضمن میں خاندان  بحر العلوم (قدہ)سے متعلقہ حضرات افاضل و علماء کرام  کا بھی خیر مقدم فرمایا ۔

اس مبارک علمائی اجتماع میں مذکورہ خاندان سے گذر جانے والے حضرات علماء کرام اور معززین کی ارواح پُر فتوح کے لئے  فاتحہ خوانی  کی گئی  اور مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے   حالیہ نسل کو بھی ان کے آباء و اجداد  کے  راستے  پر چلتے رہنے  کے لئے  مزید توفیقات   کے لئے  بارگاہ ایزدی  میں دعا فرمائی۔ 

مزید انہوں  نے  حوزہ علمیہ  نجف اشرف  کی اہمیت عظمت و منزلت  پر گفتگو کرتے  ہوئے  ان علماء کرام  کی  قربانیوں اور جاں فشانیوں کو بھی یاد کیا جن کا اس مبارک حوزہ علمیہ  کے تحفظ میں کردار تھا۔






ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں