مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہان تشیع فقیہ اہل بیت عصمت و طہارت حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی (دام ظلہ الوارف) نجف اشرف کا پارا چنار میں اساتذہ پر ہوئے دہشت گردانہ و مجرمانہ حملے پر مذمتی بیان

7/5/2023

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد للہ علی ما انعم و أبلی و له الشکر علی ما دعا الیه من سبیله و آتاه و الصلاۃ علی سید الکونین محمد المصطفیٰ و علی آله اولیاء اللہ النجبا و اللعنة علی اعدائھم الضالین السفھاء۔
قال اللہ سبحانه: الَّذِیۡنَ اِذَاۤ اَصَابَتْہُمۡ مُّصِیۡبَۃٌ   قَالُوۡۤا اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ (صدق اللہ العلي العظیم)
پاکستان میں رفتہ رفتہ شیعوں پر ہو رہے مظالم کہ جس میں صاف طور پر دہشت گرد مومنین کی شناخت کر کے انہیں نشانہ بناتے ہیں اور ہم نے ہمیشہ حکومت اور ذمہ دار اداروں کی اس طرف توجہ مبذول کرائی لیکن افسوس کے ساتھ ظلم و ستم کا یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔
دعا گو ہوں کہ خداوندعالم  ذمہ داروں کو ان کی ذمہ داری کے احساس کی توفیق دے اور مؤمنین کو ان دہشت گردوں کے شر سے محفوظ رکھے۔
و لا حول و لا قوۃ الا باللہ العلی العظیم ۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں

بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں