مرکزی دفتر شعبہ تبلیغ نجف اشرف کی طرف سے پاکستان میں مجالس عزاء کا اہتمام

مرکزی دفتر شعبہ تبلیغ نجف اشرف کی طرف سے پاکستان میں مجالس عزاء کا اہتمام



7/8/2023


مرکزی دفتر مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف کے شعبہ تبلیغ نے اسلام آباد میں انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کے دفتر  کے زیر انتظام  پاکستان کے مختلف صوبوں اور شہروں خاص کر گاؤں دیہاتوں  میں مقامی مومنین کرام کے تعاون سے اس سال بھی ماہ محرم الحرام ۱۴۴۵ھ  میں مجالس سرکار سید الشہداء علیہ السلام کا اہتمام کیا۔
واضح رہے کہ ان مجالس عزاء کا اہتمام   پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور کشمیر کے مخلتف شہروں اور علاقوں میں کیا گیا تاکہ مومنین کرام کا عزاداری حضرت امام حسین علیہ السلام سے نہ کہ صرف تمسک برقرار رہے  بلکہ  اس تمسک کو مزید مضبوط بنایا جائے  اور اپنی آنے والے نسلوں تک یہ عظیم نعمت امانتداری کے ساتھ منتقل ہوتی رہے   اور خاص کر ہماری جوان نسل فرش عزا اور منبر حسینی سے خود کو  فیضیاب  کرتی رہے اور دشمنوں کی عزاداری امام حسین علیہ السلام  کے خلاف سازشیں ماضی کی طرح ناکام ہوتی رہیں اور اسی طرح عزاداری  کا سلسلہ   منتقم خون امام حسین علیہ السلام کے ظہورِ مقدس  تک چلتا رہے ۔








ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں