مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف عراق کا زیارت اربعین کے لئے آنے والے محترم زائرین کے نام پیغام

مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف عراق کا زیارت اربعین کے لئے آنے والے محترم زائرین کے نام پیغام



28/8/2023


میرے بھائیوں بیٹوں اور بیٹیوں  
مظلوم امام حسین علیہ السلام  کی قبر  مبارک  تک  پیدل  چل کر   جانے کی جو آپ کو توفیق ملی ہے  یہ اللہ نے آپ کو عظیم نعمت سے نوازا ہے  لہذا ہمارا فریضہ ہے کہ ہم حضرت امام حسین علیہ السلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی پابندی کریں اور اس نعمت کی توفیق پر خدا کا شکریہ ادا کریں۔ اور آپ کا یہ سفر عبادت ہے لہذا اسے عبادت کے دائرے ہی میں قربۃً الی اللہ کی نیت سے انجام دیں اور دشمنان اہلبیتؑ کی سازشوں سے متاثر نہ ہوں بلکہ اسکی پرواہ بھی نہ کریں ، جب تک ہم حسینیت کے راستے پر باقی ہیں رسول اللہ  ، امام علی   ، جناب زہرا  ، بقیہ ائمہ اہلبیت  خصوصا امام زمانہ عج  کی شفقتیں اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔
خدا آپ کو بخیر و عافیت اس مقدس سفر کو پورا کرنے  کی توفیق مرحمت کرے اورآپ بخیر و عافیت ایک سچے حسینی بن کر اپنے وطن واپس جائیں۔  والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
التماس دعا
بشیر حسین نجفی




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں