امام حسین علیہ السلام کا راستہ مختلف سمتوں قومیت اور زبانوں حتی کہ فرقوں اور مذاہب کے وفاداروں کو متحد کرتا ہے

امام حسین علیہ السلام کا راستہ مختلف سمتوں قومیت اور زبانوں حتی کہ فرقوں اور مذاہب کے وفاداروں کو متحد کرتا ہے



28/8/2023


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند ،مرکزی دفتر کے مدیر  اور انوار النجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے  بتوفیق الہی  گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی عراق کے مختلف صوبوں شہروں سے  کربلاء مقدسہ  پیدل جانے  والے زائرین کرام  اور ان کی خدمت  میں حاضر مواکب کے ذمہ داران اور  اور قبیلوں کے سربراہان سے ملاقات ،انکی ممکنہ مدد اور حوصلہ افزائی کے لئے عراق کے جنوب بصرہ  سے شروع ہونے والے اربعین مارچ میں شرکت فرمائی اور ان کی خدمت میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا  سلام ان کی دعائیں و نصیحتیں نقل کی  ۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے   ایک بیان میں فرمایا کہ اربعین ( چہلم) کی زیارت  معاشرے  کے ائمہ اہلبیت علیھم السلام سے ارتباط کو مزید تقویت بخشتا ہے  اس میں مذہب کی بھی تقویت ہے  اسی  لئے میڈیا فکری اور سماجی اداروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ امام حسین علیہ السلام  کا راستہ مختلف سمتوں قومیت اور  زبانوں حتی کہ  فرقوں اور مذاہب کے وفاداروں کو متحد کرتا ہے اور زائر و خادم کے عنوان کے  علاوہ تمام طرح کے  عناوین  خود بخودتحلیل ہو جاتے  ہیں ۔






ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں