مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں فلسطین کا وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں فلسطین کا وفد



19/10/2023



•  مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےغزہ کے عوام کی ہمت اور صیہونی حملوں کے مقابلے میں ان کی ثابت قدمی کی تعریف کی

•  میں غزہ کے مکینوں کو ان کے ممالک میں آباد کرنے کے خیال کے بارے میں عرب دنیا میں ہونے والی گفتگو سے حیران ہوں، کیونکہ یہ فلسطینی مسئلے کے ساتھ غداری ہے۔

•  صہیونی وجود ایک ایسا کینسر ہے جو عالم اسلام اور عرب دنیا کے جسم کو کھا رہا ہے اور یہ زمین پر فساد پھیلانے کے بعد نابود ہو جائے گا، خدا کا وعدہ سچ ہے۔

مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے  مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں فلسطینی عالم دین جناب برکات الحسینی صاحب  اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا استقبال کیا ۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مہمان وفد سے اپنے خطاب میں فلسطین کے عوام کو درپیش حالات پر اپنے دکھ کا اظہار کیا، اس کے ساتھ ساتھ غزہ کے عوام کی ہمت اور صیہونی حملوں کے مقابلے میں ان کی ثابت قدمی کی تعریف کی مزید انہوں نے فرمایا  کہ صیہونی وجود ایک ایسا کینسر ہے جو عالم اسلام اور عرب دنیا کے جسموں کو کھا رہا ہے اور زمین پر فساد پھیلانے کے بعد نابود ہو جائے گا، خدا کا وعدہ سچ ہے۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے  مزید کہا کہ صیہونی ادارہ اپنے فوجی اور تکنیکی ہتھیاروں کے باوجود غزہ کے نوجوانوں سے خوفزدہ ہے، جن کے پاس کم سے کم ہتھیار ہیں، جس کی وجہ سے وہ عالمی استکبار اور اس کے اتحادیوں کو سمندر اور طیاروں کے ذریعے اپنی  حمایت کرنے پر اکساتے ہیں، جو اس کی بزدلی  اور خوف کو ظاہر کرتا ہے۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے غزہ کے باشندوں کو ان کے ممالک میں آباد کرنے کے خیال کے بارے میں عرب دنیا میں ہونے والی بحثوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے فلسطینی مسئلے کے ساتھ غداری اور صہیونی وجود کے سامنے کمزوری قرار دیتے ہوئے کینسر کے غدود کو مضبوط کرنے اور بڑھانے کے بجائے اس کے خاتمے پر توجہ دینے پر زور دیا۔

دوسری جانب مہمان  وفد نے فلسطینی عوام اور قوم کے مسائل کے حوالے سے مسلسل پدرانہ نصیحتوں اور شفقتوں پر مرجعیت کا شکریہ ادا کیا۔





ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں