حشد شعبی کا وفد محضر مرجعیت میں
19/11/2023
• ضروری ہے کہ انسان کا عمل اسکے عقیدے کی عکاسی کرے • حشد شعبی نے وطن مقامات مقدسہ اور انسانیت کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں حشد شعبی کے وفد کا خیر مقدم فرمایا اور ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں میں فرمایا کہ ضروری ہے کہ انسان کا عمل اس کے عقیدے کی عکاسی کرے تاکہ حقیقی اسلام محمدی کی اتباع کرنے والے کا اسے مصداق سمجھا جائے ۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ انسان کا اسکےعقیدے اسکے عمل اور اسکی سماجی زندگی کے ساتھ ربط ہونا چاہئے ۔مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ حشد شعبی نے عظیم قربانیاں دی ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور یہ ساری قربانیاںوطن مقامات مقدسہ اور انسانیت کے لئے تھیں۔