مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بین الاقوامی قاریان قران مجید

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بین الاقوامی قاریان قران مجید



6/3/2024


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر  نجف اشرف  میں حرم حضرت امام رضا علیہ السلام مشہد مقدس، عراق اور مصر کے قاریان قران مجید کے وفد کا خیرمقدم فرمایا  ۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اپنے خطاب میں اہل بیت علیھم السلام کی روایتوں میں قاریان قران کی اہمیت اورامت مسلمہ کے تئیں ان کی ذمہ داریوں کو بیان کرتے  ہوئے  فرمایا  کہ ان پر یہ عظیم ذمہ داری عائد ہوتی  ہے کہ وہ حقیقی اسلامِ محمدی کی شناخت و پہچان کو باقی رکھنے  میں اپنا کردار ادا کریں اور امت کو ابدی معجزہ قران مجید سے جوڑے رکھیں ۔

مہمان قاریان قران نے  محضر مرجعیت  میں بعض آیات قرانیہ  کی تلاوت بھی کی۔

آخر میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے ہر وہ شخص کہ جو قران مجید کےخادم ہیں، اس کے فضائل، علوم اور تلاوت کی فضیلتوں کی نشر و اشاعت کرتے  ہیں ان کے لئے بارگاہ ایزدی  میں مزید توفیقات کے لئے دعا فرمائی۔








ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں