مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کی ملاقات

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کی ملاقات



30/3/2024


شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی حفظہ اللہ نے مرجع مسلمین و جہان تشیع آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے تبلیغ دین کی اہمیت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ علماء کی ذمداریوں میں سے ایک ذمہ داری تبلیغ دین ہے۔

تبلیغ دین میں تبلیغ قولی سے زیادہ اہم تبلیغ عملی ہے اور تبلیغ کے نتیجے میں ایک انسان کی ہدایت مبلغ کے لیے دنیا وما فیھا سے بہتر ہے۔

دوسری جانب معزز مہمان نے تبلیغ دین کے سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کو بیان کیا ۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے انہیں سراہتے ہوئے ان کے لیے مزید توفیقات خیر کے اضافے کے لیے دعا فرمائی ہے ۔

آخر پر حجت الاسلام علامہ سید ناظر عباس تقوی حفظہ اللہ نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔






ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں