اعمال کی قبولیت کا دارومدار تقوی پر ہے

اعمال کی قبولیت کا دارومدار تقوی پر ہے



1/4/2024


پاکستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

پاکستان سے  آئے ہوئے وفود نےمرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے تقوی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے فرمایا کہ اعمال کی قبولیت کا دارومدار تقوی پر ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے

 إنما يتقبل الله من المتقين

خدا وند متعال صرف صرف اور صرف متقیوں کے اعمال قبول کرتا ہے۔

پس نتیجتاً جو متقی نہیں ہے اس کے اعمال کو درجہ قبولیت حاصل نہیں ہوتا۔

لہذا اپنے آپ کو متقی بنائیں تاکہ آپ کے اعمال قبول ہو سکیں۔

دوسری جانب آئے ہوئے وفود نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔










ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں