مومنین آپسی اتحاد و اتفاق اور تعاون کو فروغ دیں

مومنین آپسی اتحاد و اتفاق اور تعاون کو فروغ دیں



7/4/2024


•  مومنین اپنی دعاؤں میں حضرت امام زمانہ عج کو ضرور شامل رکھیں

دیوانیہ گورنریٹ میں قیام کے دوران  مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند اور انوارالنجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حضرات علماء کرام اور  قبیلہ آل منصور، قبیلہ جبوری اگرع الشمریۃکے شیوخ اور دیگر قبیلوں کے ذمہ داران اور مومنین  سے ملاقات کی، اپنے خطاب میں ان تک مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا سلام انکی دعائیں اور نصیحتیں نقل کیا ۔

مزید اپنے خطاب میں انہوں نے مومنین کے درمیان آپسی اتحاد و اتفاق اور تعاون کو فروغ دینے پر تاکید فرماتے  ہوئے جوانوں پر زور دیا کہ وہ ایسی روایات کا مقابلہ کریں جو ہمارے مذہب اخلاقیات اور ہمارے رسم و رواج اور ثقافت سے مطابقت نہیں رکھتی۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے  مزید فرمایا  کہ  مومنین اپنی دعاؤں میں حضرت امام زمانہ عج کو ضرور شامل رکھیں اور ان (عج) کے ظہور مبارک  کے لئے دعائیں کرتے  رہیں  اس لئے  کہ ہم جو آج زندگی بسر کر رہے ہیں وہ ان (عج) کے وجود مبارک کا صدقہ  ہے اور ان کے ظہور مبارک سے ہی دنیا کو ظلم و فساد سے نجات ملے گی۔








ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں