عید الفطر کے موقع پر مرکزی دفتر میں مختلف وفود کی آمد

عید الفطر کے موقع پر مرکزی دفتر میں مختلف وفود کی آمد



14/4/2024


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند  اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے  عید الفطر کی مبارکباد پیش  کرنے  کی غرض سے آنے والے حضرات افاضل و علماء و اساتذہ حوزہ علمیہ ، نجف اشرف کے گورنر،امنی اداروں کے سربراہان، حکومتی عہدیداروں، قبیلوں کے سربراہان اور معاشرے کی مہم شخصیتوں اور مومنین کرام کا مرکزی دفتر نجف اشرف میں خیر مقدم فرمایا ۔

فرزند مرجعیت  نے مہمانوں کی خدمت  میں عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے  ہوئے امت مسلمہ کی بھلائی اور مومنین کرام کی حفاظت و سلامتی کے لئے  بارگاہ ایزدی  میں دعا فرمائی ۔

دوسری جانب آنے والے مہمانوں نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی صحت و سلامتی اور جلد شفایابی  کے لئے دعا کرتے  ہوئے  حسنِ استقبال پر  شکریہ ادا کیا۔




















ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں