مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے بغداد میں آسٹریلیا کے سفیر کی ملاقات
4/9/2024
مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشيرحسين نجفی (دام ظلہ الوارف) نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ،عراق میں آسٹریلیا کے نئے سفیر مسٹر گلین میلز اور ان کے ہمراہ وفد کا خیر مقدم فرمایا ، ملاقات کے دوران دونوں ممالک عراق اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی روابط اور دوستی کے تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعلقات کومزید مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو کہ دونوں ممالک کے لوگوں کے حق میں ہیں۔
دوسری جانب مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مہمان سفیر اور ان کے وفد کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات اور دیگر شعبوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر پر زور دیا گیا، مزید انہوں نے ممالک کے احترام اور خودمختاری پر مبنی سفارتی تعلقات کا خیرمقدم کیا، بشرطیکہ دوست ممالک کے درمیان تہذیبی اور ثقافتی تشخص کو متاثر کرنے والے ثقافتی مداخلت سے وہ دور ہوں ۔
اپنی طرف سے، میلز نے عراق میں اپنے اہم ترین سفارتی مشنوں کی وضاحت کی، اور گرمجوشی سے استقبال کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔