مرجع عالی قدر (دام ظلہ الوارف) سے علامہ ابطحی دام عزہ کی ملاقات

مرجع عالی قدر (دام ظلہ الوارف) سے علامہ ابطحی دام عزہ کی ملاقات



13/10/2024


مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشيرحسين نجفی (دام ظلہ الوارف) نے مرکزی دفتر  نجف اشرف میں جمہوری اسلامی ایران سے تشریف لائے  علامہ  ابطحی دام عزہ  کا ان کے وفد کے ہمراہ خیر مقدم فرمایا   ۔

ملاقات  میں علماء اور اسلامی معاشرے کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تاکید کی  گئی ۔

مہمان وفد نے  علامہ  ابطحی دام عزہ   کی کتابیں  اور اور ان کے ادارے کی  اشاعتوں کو مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں پیش کیا جو ان کے فعال ادارے کی فکری اور علمی خدمات  کی عکاس ہیں، مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے قوم کی تعمیر میں علم اور ثقافت کی اہمیت کی نشاندہی کرتے ہوئے ان اقدامات اور ان کی خدمات کو سراہا ۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے وفد اور ملت اسلامیہ کی سلامتی اور استحکام  اورقیامت کے دن پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپؐ کے پاکیزہ خاندانؑ کی شفاعت کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں