مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے پاکستانی علمائے کرام کی ملاقات
12/4/2025
حجت الاسلام علامہ شفاء نجفی حفظہ اللہ اور مولانا تصور حسین حفظہ اللہ حالیا مقیم بیلجیئم نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے امام حسین علیہ السلام کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ آخرت میں جب مؤمنین کو امام حسین علیہ السلام کی زیارت نصیب ہو گی تو مؤمنین امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے سیر نہیں ہونگے ۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ کچھ قرآنی آیات اس طرف بھی اشارہ کرتی ہیں کہ آخرت میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنے والے مؤمنین جب تک جنت میں داخل نہیں ہونگے ،ان سے پہلے جنت کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے۔
دوسری جانب ان علمائے کرام نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی صحت کے متعلق دریافت کیا اور ان کی طول عمر کے لیے دعا فرمائی۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے ان علمائے کرام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی توفیقات خیر کے اضافے کے لیے دعا فرمائی۔