عراق میں لبنانی سفیر کی حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ملاقات

عراق میں لبنانی سفیر کی حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ملاقات



20/5/2025


مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشيرحسين نجفی (دام ظلہ الوارف) نے مرکزی دفتر نجف اشرف  میں ،عراق میں جمہوریہ لبنان کے سفیر، جناب علی الحبحاب، اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے ملاقات کے دوران، عراق اور لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا، خصوصاً اُن غیرمعمولی حالات کے پیشِ نظر جن سے خطہ اس وقت گزر رہا ہے۔ نیز  انہوں نےان کوششوں کو سراہا جو لبنانی سفارت خانہ، لبنانی کمیونٹی کے افراد اور سید الشہداء (علیہ السلام) کے روضہ مبارک کے زائرین کی خدمت کے لیے انجام دے رہا ہے۔

اپنی جانب سے، جناب سفیر الحبحاب نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  کا شکریہ اور خلوصِ دل سے امتنان کا اظہار کیا، اور اس نمایاں انسانی کردار کی تعریف کی جو دفترِ مرجعیت عراق اور لبنان میں مہاجرین کی حمایت و مدد کے سلسلے میں ادا کر رہا ہے۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں