حجۃ الإسلام شیخ علی نجفی (دام عزہ) نے "امام علی (علیہ السلام) یونٹ" کے فوجی دستے کا دورہ کیا
16/10/2025
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الإسلام شیخ علی نجفی (دام عزہ) نے "امام علی (علیہ السلام) یونٹ" کے فوجی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور وہاں یونٹ کی قیادت اور اس کے بہادر مجاہدین کے ایک گروہ سے ملاقات کی۔
حجۃ الإسلام شیخ علی نجفی (دام عزہ) نے اس دوران یونٹ کے مجاہدین کو مرجع عالی قدر (دام ظلہ) کی جانب سے سلام، دعا اور محبت پہنچائی، اور ان کی بہادری کی مثالیں دیتے ہوئے ان کی عظیم قربانیوں اور وطن و مقدسات کے دفاع میں ان کے جرات مندانہ مواقف کو سراہا۔
اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ امام علی (علیہ السلام) یونٹ کا کردار امن و استحکام کو فروغ دینے اور دینی و قومی اقدار کے تحفظ میں انتہائی اہم ہے، اور یہ سب مرجعیت کےارشادات اور نصیحتوں کےمطابق کیا جا رہا ہے۔