حضرت آیتُ اللہ العُظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی (دام ظلّہ) نے آیت اللہ اعرافی (دام ظلّہ) اور اُن کے ہمراہ آئے وفد کا استقبال کیا

حضرت آیتُ اللہ العُظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی (دام ظلّہ) نے آیت اللہ اعرافی (دام ظلّہ) اور اُن کے ہمراہ آئے وفد کا استقبال کیا



29/11/2025


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع  حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی ( دام ظلہ الوارف ) نے  مرکزی دفتر نجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ ایران میں حوزاتِ علمیہ کے سربراہ،  آیت اللہ شیخ علی رضا اعرافی (دام ظلہ ) اور اُن کے ہمراہ آئے وفد کا استقبال کیا۔

گفتگو کے دوران، مرجعِ عالی قدر( دام ظلہ )  کو علامہ میرزا نائینیؒ کے افکار و آثار پر منعقدہ کانفرنس کےعلمی ثمرات اور ان کی گراں قدرمیراث کی تدوین و تحقیق کے لیے تیار کیے گئے جامع موسوعاتی منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

ملاقات کے اختتام پر آیت اللہ شیخ اعرافی ( دام ظلہ ) نے قُم میں حوزۂ علمیہ کی  تاسیس کی صد سالہ تقریبات میں مرجعِ عالی قدر ( دام ظلہ ) کی جانب سے  بحیثیت نمائندہ  حجۃ الإسلام شیخ علی نجفی (دام عزہ) کی شرکت پر اظہارِ تشکر کیا، اور مرجعِ معظم کے قیمتی وقت کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں