مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلّہ الوارف سے علامہ سید رضی جعفر حفظہ اللہ کی ملاقات
12/12/2025
حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید رضی جعفر حفظہ اللہ نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلّہ الوارف سے مرکزی دفتر نجفِ اشرف میں ملاقات کی ۔
ملاقات کا بنیادی مقصد مرجع عالی قدر دام ظلّہ الوارف کی زیارت اور ان کی عیادت کرنا تھا۔
علامہ سید رضی جعفر حفظہ اللہ نے نہایت خلوص کے ساتھ مرجع عالی قدر دام ظلّہ الوارف کی عیادت کی، آپ کی صحت و عافیت کے بارے میں دریافت کیا اور آپ کی جلد شفایابی، طولِ عمر اور دوامِ سلامت کے لیے دعا فرمائی۔
مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلّہ الوارف نے علامہ سید رضی جعفر حفظہ اللہ کی علمی، دینی اور تبلیغی خدمات کے لئے مزیدتوفیق اور کامیابیوں اور برکتوں کے لیے دعا فرمائی۔