مرجع عالی قدرحضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلّہ الوارف سےحجۃ الإسلام مولاناشیخ أنور علی نجفی دام عزہ کی ملاقات

مرجع عالی قدرحضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلّہ الوارف سےحجۃ الإسلام مولاناشیخ أنور علی نجفی دام عزہ کی ملاقات



11/1/2026


نجفِ اشرف— مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ  الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلّہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں پاکستان سے تشریف لائے حجۃ الإسلام مولاناشیخ أنور علی نجفی دام  عزہ کا خیر مقدم فرمایا  ۔ 

ملاقات کے دوران مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے والدِ مرحوم، علامہ شیخ محسن علی نجفی (قدہ) کی نمایاں علمی و تبلیغی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دین و مذہب کی خدمت میں ان کی گرانقدر کاوشوں اور درخشاں علمی مساعی کو سراہا۔

سماحتہ نے مرحوم کے لیے بارگاہِ الٰہی میں بلندیٔ درجات کی دعا فرمائی، نیز اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ ان کے فرزندوں، بالخصوص شیخ انور علی نجفی دام عزہ کو مزید توفیقات عطا فرمائے تاکہ وہ اپنے والدِ مرحوم کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے دینی و علمی خدمات کا سلسلہ جاری رکھ سکیں ۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں