بسم الله الرحمن الرحيم

بسم الله الرحمن الرحيم



2/3/2026


إنّا لله وإنّا إليه راجعون ولاحول ولاقوّة إلا بالله العليّ العظيم ‏

اللہ کے وعدوں پر ایمان رکھنے والے دلوں کے ساتھ  ہم ایران میں اسلامی انقلاب کے قائد، مجاہد، آیت ‏اللہ العظمیٰ السید خامنئی ( قدس سرہ الشریف ) اور اُن کے انصارجو اُن کے ساتھ شہید ہوئے کی شہادت ‏پر تعزیت اور پرسہ پیش کرتے ہیں۔

بلاشبہ ان کی ذاتِ گرامی نے اپنے کندھوں پر ایک نہضتی منصوبہ اٹھا رکھا تھا، جس کے ذریعے امتِ اسلامی ‏کے مسائل کو مرکزی حیثیت اور اعتبار عطا کیا۔

اور انہوں نے اسلامی جمہوریۂ ایران کی دہائیوں تک ثابت قدمی، حکمت، استقامت اور عزت کے ساتھ قیادت ‏کی، اس کے لیے دنیا میں ایک اہم مقام مستحکم کیا، اور حق و عزت کے راستے پر عظیم کامیابیوں پر مشتمل ‏ایک بڑا ورثہ چھوڑا، پس ہم انہیں صاحبِ الزمانؑ (اللہ ان کے ظہور میں تعجیل فرمائے) اور ان کی والدہ ‏حضرت زہراؑ کے حضور پیش کرتے ہیں اور ان کے لئے ثواب و اجر کے امیدوار ہیں۔

اور ہم ایرانی عوام اور ان کے محبین کے دلوں کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور اجر و ثواب کی امید کے ساتھ ‏مضبوطی اور تقویت کے امیدوار ہیں۔

اور ہم جانتے ہیں کہ عزیز ایرانی عوام ہمیشہ مضبوط، ثابت قدم اور استوار رہیں گے ان کے طریقۂ کار اور ‏انکے آبا و اجداد کے طریقۂ کار پر، رضوان اللہ علیہم و علیہ۔

بلا شک و شبہ ان کو نشانہ بنانے والی یہ بڑی خائنانہ اور مجرمانہ کارروائی دراصل ایک ایسے راستے کے ‏تحت آئی جس کا مقصد حق، دین اور اس کے علمداروں کو مٹانا تھا، لیکن اللہ اپنی روشنی ظاہر کرنے والا ہے، ‏چاہے کافر اسے ناپسند کریں، چاہے مشرک اسے ناپسند کریں۔

وسيعلم الذين ظلموا أيّ منقلبٍ ينقلبون والعاقبة للمتّقين.‏

بشیر حسین النجفی ‏



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں