سالانہ جلوس عزاء فاطمیہ نجف اشرف حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی ( دام ظلہ الوارف) کے ساتھ مومنین کی شرکت

سالانہ جلوس عزاء فاطمیہ نجف اشرف حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی ( دام ظلہ الوارف) کے ساتھ مومنین کی شرکت



25/10/2026


نجف اشرف:     مرجعِ مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی (دام ظلہ الوارف)  نے 13  جمادی الاول (دوسری  روایت کے مطابق حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت) کی مناسبت پر مرکزی دفتر نجف اشرف سے حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام تک  سالانہ جلوس عزاء فاطمیہ کی قیادت کی ۔

اس جلوس غم میں افاضل ، علماء ، اساتذہ  و  طلاب حوزہ علمیہ کے ساتھ ساتھ متعدد اسلامی ممالک سے آئے ہوئے مؤمنین کے علاوہ عراق کے مختلف صوبوں ، قبائلی شیوخ اور معاشرے کے مختلف طبقات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت پرغمگین  ماحول میں اہل بیت علیہم السلام سے اپنی ولایت، وابستگی اور وفاداری کی تجدید کی۔

 مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے عزائے فاطمیہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے اہل بیت علیہم السلام سے وفاداری کی تجدید اور حقیقی دین محمدی سے وابستگی کا اظہار قرار دیا۔

دوسری جانب مرجع عالی قدر دام ظلہ کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر محترم شیخ علی نجفی دام تأییدہ نے  اپنے بیان میں فرمایا کہ  یہ جلوس ظلم، ناانصافی اور دہشت گردی کے خلاف اعلانِ براءت، حق و انصاف کے راستے پر ثابت قدمی اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر ڈھائے گئے مظالم کی یاد تازہ کرنے کا مظہر ہے۔













ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں