مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی موجودگی میں طبی مراعات کےساتھ مجلس کا اہتمام

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی موجودگی میں طبی مراعات کےساتھ مجلس کا اہتمام



24/7/2020


مرکزی دفترمرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ نجف اشرف عراق نےمرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی موجودگی  میں  بمناسبت  شہادت حضرت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام طبی ارشادات کی مراعات کے ساتھ مجلس غم کا اہتمام کیا۔
حجۃ الاسلام سید حسن البعاج  دام عزہ  نےمجلس کوخطاب کرتےہوئے حضرت  امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کی حیات طیبہ  بیان کرتے ہوئے خصوصی طور پر دین و مذہب کے تحفظ  اور امت مسلمہ کی قیادت  میں امام علیہ السلام  کی فدا کاری کو اہمیت کے ساتھ بیان فرمایا۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند اورمرکزی دفترکے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےمجلس کے بعد بتایا کہ گذشتہ سالوں میں اس مجلس کا اہتمام  مختلف ممالک کےحجاج کرام کی مشارکت میں مدینہ منورہ میں کیا جاتا تھا لیکن اس سال کورونا جیسی مہلک وباء  کی وجہ سے  مرکزی دفتر نے اس سال  نجف اشرف میں اس مجلس کا طبی مراعات کے ساتھ  اہتمام کیا ہے۔
 موصوف نے بیان فرمایا کہ ان مجلسوں کا اہتمام ،دین کا احیاء اوراسے باقی رکھنا ہےاسلئے لازمی  ہے کہ مومنین ان مجلسوں کےاہتمام پرطبی مراعات کی پابندی کے ساتھ خصوصی توجہ دیں تاکہ  ہم اس کے ذریعہ تقرب الہی حاصل کریں اور خدا انسانیت کو اس مہلک وباء کورونا سے نجات دے۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں