حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کا دنیا بھر کےمومنین کے نام پیغام چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت اور دعاؤں میں آپ ہمارے شریک ہیں

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کا دنیا بھر کےمومنین کے نام پیغام چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت اور دعاؤں میں آپ ہمارے شریک ہیں



3/10/2020


مرجع مسلمین وجہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اورمرکزی دفترکےمدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کوباقی رکھنےاوراہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں پرسہ پیش کرنے کے لئےلاکھوں کی تعداد میں مختلف شہروں اور دیہاتوں سےکربلاء مقدسہ کی جانب پیدل جانےوالے زائرین کے ہمراہ سفرہوتے  ہوئے اپنا پیغام ان مومنین کرام کے نام بھیجا ہے کہ جواس سال زیارت پرعراق نہیں آسکے۔
انہوں نےفرمایا کہ بیرون عراق ہمارے تمام مومن بھائی ہماری زیارت، دعا اوراس مقدس سفرمیں ہمارے شریک ہیں۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےاپنے پیغام میں فرمایا کہ ہم اپنے تمام مومن بھائیوں کی جانب سے انکی نیابت میں زیارت کرینگےاور وہ ہمارے اس مقدس سفراور دعا میں ہمارے شریک ہیں، واضح ہوکہ اس سال کورونا کی وجہ سےعراقی حکومت نےعراق کے باہر سےآنے والے مومنین کومحدود تعداد میں اجازت دی ہےجسکی وجہ سے بہت سےمومنین زیارت میں شامل ہونے کےلئےعراق نہیں آسکے۔
موصوف بصرہ سے اوران شاء اللہ کربلاء مقدسہ تک  سفرعشق حسینی میں شریک ہیں۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں