زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام خصوصا چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت اورکربلاء کا راستہ امت کے لئے راہ نجات ہے

زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام خصوصا چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت اورکربلاء کا راستہ امت کے لئے راہ نجات ہے



4/10/2020


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے اس سال حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی زیارت کو پاپیادہ جانے والے زائرین کے ہمراہ نجف اشرف سے کربلاء مقدسہ جانے والے طریق یا حسین علیہ السلام پر مقدس سفر میں شرکت فرمائی۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام خصوصا چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت اور کربلاء کا راستہ یہ دونوں امت کے لئے راہ نجات ہیں اور زائرین امام علیہ السلام کی پُر شفقت حمایت اور نگرانی میں ہیں، انہوں نے خدائے عزوجل کی نظر رحمت میں زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظمت، انکی منزلت خصوصا زائرین کی خدمت کرنے والوں کی خصوصی منزلت بیان کرتے ہوئے دعا کی کہ پروردگار  بطفیل محمد و آل محمد علیہم السلام اہلبیت علیہم السلام کے شیعوں پر رحم فرمائے اور انہیں اس مہلک وباء سے محفوظ فرمائے۔
مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کےفرزند اور مرکزی دفتر کے مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےبیان کیا کہ مرجع عالی قدردام ظلہ اس عظیم ومقدس پاپیادہ سفر زیارت میں شریک ہوئے ہیں اسلئے کہ زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام کی خدا کی نظرمیں خاص اہمیت و منزلت ہے اور ہر وہ شخص کہ جو اسے باقی رکھنے میں شریک ہے اسکے لئے یہ دنیا و آخرت کے لئے ایک عظیم شرف ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے شہروں اور دیہاتوں سے پاپیادہ کربلاء مقدسہ زیارت  کو جانے والے زائرین کی جانب سے ماہر ڈاکٹروں کی نصیحتوں اور انکے ارشادات پر جتنا ممکن ہے اس پرعمل کئے جانے پر خوشی کا اظہارکیا اورفرمایا کہ اس سے کورونا کو مزید پھیلنے سے روکا بھی جا سکے گا اور مومنین کرام کی جانوں کی حفاظت بھی ہوگی، انہوں نے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی کہ پروردگار اہلبیت علیہم السلام کے شیعوں کو ہر طرح کی آفات و بلا خصوصا اس وباء کورونا سے اپنے حفظ وامان میں رکھے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں