ہم نےمنبرحسینی کی خدمت کرنے والی ایک عظیم شخصیت کو کھویا ہے

ہم نےمنبرحسینی کی خدمت کرنے والی ایک عظیم شخصیت کو کھویا ہے



18/10/2020


مرجع مسلمین وجہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اورمرکزی دفترکے مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےعرب کے مشہور  خطیبِ منبرحسینی حجۃ الاسلام والمسلمین سید جاسم طویرجاوی (رحمه الله) کی تشیع جنازہ میں شرکت فرمائی۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےمرحوم کی رحلت پر اپنےرنج وغم کا اظہارکرتےہوئےامام زمانہ عج مومنین اور خاص کرمرحوم کےجملہ متعلقین کی خدمت میں تعزیت وتسلیت  پیش کرتے ہوئےبارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی کہ انہیں جنت الفردوس میں انکےاجداد طاھرین محمد وآل محمد علیھم السلام کا جوارنصیب ہو۔  
حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےفرامایا کہ مرحوم کی  رحلت سے ہم نےمنبرحسینی کی خدمت کرنے والی ایک عظیم  شخصیت کو کھویا ہے مرحوم ولایت اہلبیت علیھم السلام اور  مذہب اہلبیت علیھم السلام سےاپنےارتباط میں مخلص تھےیقینا مرحوم سفیرمنبرحسینی تھےخدا ان پررحمت نازل کرے۔  
موصوف نےمزید فرمایا کہ مرحوم کی رحلت کے باوجودانکے ذریعہ پڑھے گئےمصائب میں غم زدہ انکی آوازہمیشہ باقی اور گونجتی رہیگی اورانکےدین سے تمسک اورمحمد وآل محمد علیھم السلام کی جزاء کے طورپر انہیں بلند درجات اورمحمدو آل محمد علیھم السلام کی خصوصی شفاعت نصیب ہوگی۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں