پاکستان اور انڈیا کے زائرین کی مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ملاقات

پاکستان اور انڈیا کے زائرین کی مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ملاقات



21/10/2020


چہلم کے موقع پر اسلام آباد کراچی لاہور فیصل آباد راولپنڈی سرگودھا بہاولپور بمبئی اور مظفر نگر سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
ان مختلف ملاقاتوں میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ امام حسین علیہ السلام کی پیدل زیارت کرنے کا بہت ثواب ہے۔مگر یہ بھی یاد رہے کہ خدا متقین کے اعمال قبول کرتاہے۔اور متقی بننے کا پہلا قدم یہ ہے کہ انسان ہر روز سونے سے پہلے اپنا  محاسبہ کرے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی زیارت انبیاء  اللہ سے اجازت لے کر جنت کو چھوڑ کر کرنے آتے ہیں۔ لہذا جب آپ مولی حسین علیہ السلام کے چہلم کی زیارت کر کے واپس جائیں تو آپ کے کردار اور گفتار سے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی خوشبو آئے۔
آخر پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ نے فرمایا اے زائرین کرام  امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت بھی بہت بڑا شرف ہے۔
نیز یہ بھی یاد رہے انڈیا اور پاکستان کے بعض وفود انڈیا اور پاکستان سے آ کر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ کے مرکزی دفتر کی رھنمائی میں نجف سے کربلا زائرین کی خدمت کرتے ہیں۔
آخر پر آے ہوئے وفود نے قیمتی وقت دینےپر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں