مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں لندن وکناڈا سےآئے ہوئےمومنین

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں لندن وکناڈا سےآئے ہوئےمومنین



2/11/2020


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفترنجف اشرف میں لندن اور کناڈا سےآئے ہوئےزائرین کا خیرمقدم کرتے ہوئےان سےاپنی پدرانہ نصیحتوں اورارشادات میں فرمایا کہ انسان کی سعادت وخوشبختی اہل بیت علیھم السلام کی اطاعت اوران سے تمسک میں پنہاں ہے۔
مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےمزید فرمایا کہ ہرمومن کو چاہئے  کہ کم ازایک مرتبہ اپنا محاسبہ کرے تاکہ غلطیوں کو درست کرسکے   اورندامت اوردوبارہ کبھی اس غلط  فعل کوانجام نہ دینےکےعزم کے ساتھ توبہ کرے اوراستغفارکرے، عتبات عالیات ومقامات مقدسہ کی  زیارتیں انسان کےلئےایک نایاب موقع ہیں اپنی اصلاح اورمثبت  تبدیلی کا،اس موقع کو ہرگز اپنے ہاتھ  سےنہ جانےدیں واضح رہے کہ گناہ انسان کوہلاکت کےدھانےپرلاکےکھڑا کردیتے ہیں۔
مہمان وفد نےمرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کا انکی نصیحتوں اور قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں