مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے وکیل مطلق کی حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید صفدر حسین نجفی قدہ

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے وکیل مطلق کی حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید صفدر حسین نجفی قدہ



5/12/2020


حجۃ الاسلام والمسلمین سید نیازحسین نقوی قدہ اورالحاج سیٹھ نوازش علی ساعتی طاب ثراہ   کےایصال ثواب کی خاطرجامعۃ المنتظر لاہورپاکستان میں منعقدہ  مجلس عزا میں شرکت اور رسمی بیان کی تلاوت

مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت  آیۃ اللہ  العظمیٰ  الحاج حافظ  بشیر حسین  نجفی دام ظلہ الوارف کے وکیل مطلق حجۃ الاسلام علامہ شیخ امجد علی عابدی دام عزہ نے جامعۃ المنتظر لاہورپاکستان میں حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید صفدر حسین نجفی قدہ،حجۃ الاسلام والمسلمین سید نیازحسین نقوی قدہ اورالحاج  سیٹھ نوازش علی ساعتی طاب ثراہ کےایصال ثواب کی خاطرمنعقدہ مجلس سرکارسید الشھداء حضرت امام حسین علیہ السلام میں شرکت فرمائی اور  حاضرین کومرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا تحریری بیان پڑھ کر سنایا۔
حجۃ الاسلام  شیخ امجد علی عابدی دام عزہ نے مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف اور مرکزی دفتر کی جانب سےمرحومین  کے جملہ  متعلقین کی خدمت  میں  تعزیت وتسلیت  پیش کی اورانکی خدمات اورقربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے نہ کہ صرف انہیں قوم و ملت کی عظیم شخصیتوں میں قراردیا بلکہ فرمایا  کہ ان عظیم  شخصیتوں نے طالبعلموں، محتاج ومفلوک حال مومنین بلکہ جن جن کی خدمت کی ہیں ان کی  یہ خدمات انکے لئے صدقہ جاریہ ہیں اور ان خدمات کے عوض انہیں اہلبیت علیھم السلام کی خصوصی شفاعت  نصیب ہوگی۔

حجۃ الاسلام شیخ امجد علی عابدی دام عزہ کے ذریعہ پڑھا گیا مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا تحریری بیان   
مرجع مسلمین و جہان تشیع فقیہ اہل بیت عصمت و طہارت حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج
حافظ بشیرحسین نجفی(دام ظلہ الوارف) کا چہلم و برسی کی مناسبت سے تعزیتی پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد لله الذي نزّل الفرقان على عبده ليكون للعالمين نذيراً و الصلاۃ و السلام علی افضل البشریة سيد المرسلين ابي القاسم محمدؐ و على آله السادات المیامین و اللعنة علی اعدائهم اجمعين الی يوم الدين.
قال اللہ سبحانه: مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ ۖ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَىٰ نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ ۖ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا(صدق اللہ العلي العظیم)
آج ہم تین المناک مناسبتوں کے احیاء اور اپنے ان عظیم شخصیتوں کی یاد باقی رکھنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔
1.  پہلی شخصیت استاد محترم و مکرم و استاد الاساتذہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ السید صفدر حسین النجفی اعلیٰ اللہ مقامہ و دَرَجَاتہ کی ہے، محسن ملت سیادت اور نسل نبوی کے عظیم و مقدس سلسلے سے نہ کہ صرف جڑے ہوئے تھے بلکہ اللہ نے انہیں اس عظیم شرف سے اس طرح مختص کیا کہ وہ اولاد نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہونے کے سبب تکوینی ورثہ کے مالک قرار پائے اس عظیم شرف کے علاوہ انہیں خادم دین و مذہب ہونے کا بھی عظیم شرف ملا جس میں انہوں نے بہت ساری زحمات کا سامنا کیا اور اپنی حیات طیبہ کے تقریباً صدی کے چوتھے حصے  سے زیادہ علم دین اور طلاب علوم دینیہ کی تعلیم و تربیت میں صرف کیا، قوم و ملت کے مستقبل اور ان طالب علموں کو حقیقی عالم باعمل بنانے میں اساسی کردار ادا کیا۔
 اس کے علاوہ رہتی دنیا تک کے لئے مؤمنین اردو دان کے لئے اپنے جد امجد رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قرآن کا آسان،  واضح اور بہترین الفاظ میں ترجمہ کر کے اس عظیم نعمت کو عمدہ غلاف میں پوری قوم کے سپرد کیا اس کے علاوہ ان کی تصنیفات، تالیفات اور تراجم جس سے مؤمنین بخوبی واقف ہیں اور ہمارے لئے عظیم سرمایہ ہیں۔
ان کی یہ ساری خدمات اور قربانیاں بروزقیامت ان کے لئے عزت و شرف کا منور تاج ہونگی اور انہیں گراں قدر خدمات کے عوض اپنے اجداد خصوصاً رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، جناب فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی آغوش شفقت کے ساتھ ساتھ ان کی خصوصی شفاعت کے ساتھ جنت میں داخل ہونگے۔
اور قیامت کے دن ان کے لئے کس قدر مسرت کا باعث ہو گا جب جناب فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی آغوش سے یہ دلیِ سَرُور حاصل کریں گے۔
 سلام اللہ علیہ حیاً و میتاً و عالماً و زاھداً و تقیاً
2.  دوسری عظیم شخصیت حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ سید نیاز حسین نقوی اعلیٰ اللہ مقامہ و دَرَجَاتہ فی علیین کی ہے اور آج کا یہ اجتماع ان کے ایصال ثواب کے لئے بھی ہے۔
حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے اس بیٹے نے تحصیل علوم آل محمد علیہم السلام کے علاوہ دین کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کئے جن میں سے ایک حوزہ علمیہ نجف اشرف میں طلاب کی سکونت کے لئے ایک مدرسہ تعمیر کیا یقیناً یہ طلاب علوم دینیہ کی خدمت ہے اس کے علاوہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مؤمنین کی امداد بنیادی ضرورتوں کی فراہمی میں کوشاں رہے اور اس میدان میں سبقت حاصل کرتے رہے۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں