مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں بصرہ کے سربراہانِ قبائل پرمشتمل وفد

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں بصرہ کے سربراہانِ قبائل پرمشتمل وفد



12/1/2021


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں بصرہ سےسربراہانِ قبائل پرمشتمل وفد کاخیرمقدم کرتے ہوئےغاصبین اورظالموں کوعراق سےاکھاڑ پھینکنےمیں ان کےدورکی ستائش کرتےہوئے انھیں اسی طرح مرجعیت سے   متمسک رہنے کی نصیحت فرماتےہوئےان کےاس دور کوعظیم دورسےتعبیر فرمایا۔
انہوں نےفرمایا کہ قبائل اسلامی صفات حسنہ ضیافت، کرم اور شجاعت سےمتصف ہیں آپ کوچاہئےکہ معاشرے میں انہیں اسلامی صفات، اسلامی ثقافت واقدارکوعام کرنےکےساتھ ساتھ   لوگوں کو اللہ عز وجل واہلبیت علیھم السلام کےدامن سے  متمسک رہنے کی نصیحتیں کرتے رہیں اوراسی طرح معاشرے  میں مرجعیت نجف اشرف کی نصیحتیں وارشادات کے ضمن  میں تمام طرح کے آپسی اختلافات کوحل کرنےمیں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتےرہیں۔
مہمان وفد نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں انہیں درپیش مسائل بیان کئےجسکےحلول سے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےانہیں آگاہ فرمایا  
 اپنی جانب سےقبائل کےسربراہان نے مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کا قیمتی وقت دینے پرشکریہ ادا کیا اورانکی نصیحتوں  پرعمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں