عراق کی عالمی دہشت گردی پرفتح اورجنگ سےفتح یابی کےساتھ سربلند لوٹنا حشد شعبی کی بہادری اورقربانیوں کا نتیجہ ہے

عراق کی عالمی دہشت گردی پرفتح اورجنگ سےفتح یابی کےساتھ سربلند لوٹنا حشد شعبی کی بہادری اورقربانیوں کا نتیجہ ہے



15/1/2021


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اور مرکزی دفترکےمدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نےحشد شعبی کےبہادرزخمیوں کو خیرمقدم کرتےہوئے  ان سےاپنےخطاب میں فرمایا کہ آپ کی بہادری،آپ کی  قربانیاں،میدان جنگ میں آپ کا ڈٹا رہنا اسکی کوئی قیمت  نہیں ہے اورعراق کی عالمی دہشت گردی پرفتح اورجنگ  سےفتح یابی کےساتھ سربلندلوٹنا یہ سب آپ کی بہادی، آپ کی قربانیوں کا نتیجہ ہےاورعراق اورآنے والی نسلیں  انہیں ضروریاد اورباقی رکھیں گی اور آنے والی نسلوں  کو فخر ومباہات کےساتھ مطلع کرتی رہینگی۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےفرمایا کہ  ضروری ہےکہ مسلح افواج خاص کرحشد شعبی کے زخمیوں اور ان کےمتعلقین کی احوال پرسی اورانکی خدمت کا سلسلہ جاری رہےاورجتنا ممکن ہو معنوی و مادی مدد انکی کی جائےاور یہ ان کی خدمت انکی  قربانیوں کے مقابل بہت کم ہےاسلئےکہ انہوں نےاپنے ملک مقامات مقدسہ اور اپنی عوام کے لئے ہر وہ چیز قربان کی ہےجو وہ کرسکتے تھے




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں