مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں نجف اشرف میں جمہوری اسلامی ایران کےقونصل

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں نجف اشرف میں جمہوری اسلامی ایران کےقونصل



16/1/2021


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج  حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر  میں نجف اشرف میں جمہوری اسلامی ایران کےقونصل  محترم جناب حمید مکارم شیرازی کا انکےوفد کےہمراہ  خیرمقدم کیا۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےمہمان وفد کےساتھ  گفتگو میں عراق اور اسلامی ممالک خاص کر پڑوسی ممالک اور بالاخص جمہوری اسلامی ایران سےتعلقات کو مزید بہترکرنے پر زوردیا،انہوں نےفرمایا کہ اسلامی مملکتوں کے مابین مثبت و بہترتعلقات وہاں کی عوام  اور عمومی طور پر ان مملکتوں کا حق ہے اوراسی میں ان کی کرامت وعزت ہےاسلئےاس طرح کام کیا جائےکہ جو ان مملکتوں کےعوام  کے حق میں ہو۔
مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےاپنی گفتگو میں نجف اشرف اوراسکی قدسیت واہمیت بیان کرتےہوئےضریح  مبارک حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام سےنکلنے والی پُر نور شعاؤں کا عالم اسلامی پر پڑنے والےاثر کو بھی بیان کیا۔
 اپنی جانب سےمہمان قونصل نے مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کا شکریہ ادا کیا۔  
واضح رہے کہ محترم قونصل اپنی مدت ملازمت کے تمام ہونے اورنجف اشرف سے ایران واپس لوٹنےسے قبل  مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حاضر ہوئے  تھے۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں