حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کا شہداء فتح و ظفرکی یاد میں منعقدہ کانفرنس سےخطاب

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کا شہداء فتح و ظفرکی یاد میں منعقدہ کانفرنس سےخطاب



19/1/2021


ہمارے دونوں شہیدوں اور انکے ہمرکاب شہداء نےاپنے جہاد، اپنےمواقف اوراپنی قربانیوں کے ذریعہ اسلامی معاشرے  میں دین و وطن کی محبت، کرامت و عزت اور انسانیت کے دفاع کا جذبہ عام کیا
 مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفترکے مدیرحجۃ الاسلام  شیخ علی نجفی دام عزہ نے بمناسبت پہلی برسی شہداء فتح وظفرمنعقدہ  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے   دونوں شہید ہماری یادوں میں ہمیشہ رہینگےانہوں نےاپنی زندگیاں  حق کے دفاع،کلمہ حق کی سربلندی اور پوری ملت مسلمہ کی سر بلندی اوردفاع میں صرف کردی۔
 حجۃ الاسلام شیخ علی  نجفی دام عزہ نے مزید فرمایا کہ ہمارے ان دونوں شہیدوں کی شہادت صرف عراق اور ایران تک محدود نہیں ہے  بلکہ پوری اسلامی مملکتوں تک پھیلی ہوئی ہے اوران جگہوں پر  اپنے مواقف، اپنی شجاعت و بہادری کے ذریعہ مخلصین کے لئے   دفاع اورجد و جہد کے نئے باب کھولے ہیں۔
انہوں نےمزید فرمایا کہ ہمارے ان دونوں شہیدوں اور ان کے ساتھی شہداء نےاپنے جہاد، اپنے مواقف سےاسلامی معاشرے میں دین و وطن کی محبت، انسانیت کے دفاع کا جذبہ عام وراسخ  کیا لازمی ہے کہ ہم ان شہیدوں کی سیرت کی پیروی کریں اور ان شہیدوں سے عہد کریں کہ پرچم اسلام کو ظہورامام زمانہ عج  تک ہم بلند رکھیں گےاور ظہورمبارک کےبعد پرچم اسلام امام عج کے مقدس ہاتھوں  میں سپرد کریں گے۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں