ہر عقلمند کو چاہئے کہ اپنے نفس کا محاسبہ کرے

ہر عقلمند کو چاہئے کہ اپنے نفس کا محاسبہ کرے



24/1/2021


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بغداد سے آئے مومنین پر مشتمل وفد کا خیر مقدم  کرتے ہوئے ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ارشادات میں فرمایا کہ کرم، مہمان نوازی، شجاعت، حسن جوار اور اسکے علاوہ  دوسرے صفات حسنہ کہ جو  مخلص عربوں میں پائے  جاتے ہیں انہیں صفات کے متصف افراد حقیقی عربی ہیں اور اسلام نے بھی انہیں صفات حسنہ سے انسان کو مزین کرنے کی رغبت دلائی ہے۔
 مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ دنیا وہ راستہ ہے کہ جس کی انتہا آخرت ہے اور سلامتی سے منزل مقصود تک عقلمند ہی پہنچتے ہیں اسلئے اس مرحلے تک پہنچنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان رضائے الہی کے  حصول اور تقوی کے مراتب میں بہتری کے لئے  کوشاں رہے اور تقوی کی ابتدائی منزل روزانہ کم از کم ایک مرتبے اپنے نفس کا محاسبہ  ہے اسی لئے ائمہ اہلبیت علیھم السلام نے ہمیں نفس کے محاسبے کی پابندی کا حکم دیا   ہے اس سے انسان خود کی اصلاح کر سکتا ہے   اور جب وہ ہر چھوٹی بڑی چیزیں چاہے وہ عبادات ہوں یا آپس میں تعلقات ہوں پر محاسبہ کرے گا تو برائی کی نشاندہی کرکے اسے ترک کرے گا اور  اپنے اعمال کو درست کرے گا اور نفس کا محاسبہ انسان  کے صفات حسنہ کو قوت بخشتا ہے اور اس کے ذریعہ  انسان اپنے اندر مثبت تبدیلی کو یقینی بنا سکتا ہے اور پھر اپنے نفس کے  بعد خاندان اور  معاشرے میں بھی مثبت  تبدیلی کو یقینی بنا سکتا ہے۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں