حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کاحشد شعبی کےاکیسویں بریگیڈ کےکیمپ کا دورہ

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کاحشد شعبی کےاکیسویں بریگیڈ کےکیمپ کا دورہ



5/2/2021


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اورمرکزی دفترکےمدیرحجۃ الاسلام  شیخ علی نجفی دام عزہ نے حشد شعبی کے اکیسویں بریگیڈ کے کیمپ کا دورہ کیا اوربمناسبت وفات حضرت ام البنین علیھا السلام  منعقدہ مجلس میں شرکت فرمائی اورحاضرین سےخطاب فرمایا۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےاپنےخطاب میں حضرت ام البنین علیھا السلام کی سیرت پاک کےمطالعے پرتاکید فرماتے ہوئے   بیان کیا کہ ہمیں خاص کر ان کے اس جذبہ قربانی کا مطالعہ کرنا چاہئے جس میں انہوں نے بنو امیہ کی جانب سےاسلام اوراسکے  معالم کو ختم کرنے کی ناکام کوششوں کےبعد اسلام کے دفاع اور اسکی بقا میں اپنی قربانیوں کے ذریعہ عظیم کردار ادا کیا اورواقعہ  کربلاء میں حضرت عباس ؑ و انکے بھائیوں نے اپنی جان کی قربانی  پیش کی۔  
 میدان جنگ میں ڈٹے مجاہدوں کی خدمت میں مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کا سلام،انکی محبتیں نقل کرتے ہوئے ان سےفرمایا کہ آج عراقیوں کو جوامن و امان کی فضا نصیب ہے وہ آپکی قربانیوں اور  مجاہدانہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔
 انہوں نےمجاہدوں سےمخاطب ہوتے ہوئےفرمایا ’’ اے  بہادرو  میرے لئےشرف کی بات ہےکہ آپ کی خدمت  میں مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کا سلام اور ان کی دعائیں نقل کرنےکا شرف ملا ،جہاد ایک عظیم شرف ہےدین کوخون کے وہ پاک قطرے بہت عزیز ہیں کہ  جو اہل بیت علیھم السلام کے بتائے ہوئے راستے پر بہائے جاتےہیں، والد محترم دام ظلہ الوارف اکثر یہ دہراتےرہتے ہیں کہ دین، مقدسات  اوروطن کے دفاع میں بندوق کے گھوڑوں کو جو انگلیاں دباتی ہیں  ان انگلیوں کے بوسے کو اپنے لئےشرف سمجھتا ہوں، میدان جہاد میں موجود بہادروں کے قدموں کے نیچے کی خاک کو اپنے لئے   متبرک اوراپنے لئےشرف سمجھتا ہوں۔
 حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےحشد شعبی کے جوانوں کی جانب سے غیرت، شہامت، بہادری،دفاع میں ثبات قدمی اورمنہج اہلبیت علیھم السلام سے ان کے تمسک پرانکی مدح سرائی فرمائی اورفتح انکا مقدررہے اورمومنین امن و امان میں زندگی بسرکریں اسکے لئے   بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں