شعائرحسینیہ کو باقی رکھنا دین کو باقی رکھنا ہے

شعائرحسینیہ کو باقی رکھنا دین کو باقی رکھنا ہے



21/2/2021


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں نجف اشرف کے قبائل کےسربراہان اورحضرت امام حسین علیہ السلام کے خادموں پرمشتمل وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئےان سے اپنی پدرانہ   نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے خادموں کا شعائر الہیہ کی بقا اوراس کی تعظیم میں بڑا کردارہےاوراس کا اجر بھی عظیم ہےجسکا احصاء نہیں کیا جاسکتا۔

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےفرمایا کہ شعائر حسینیہ کو باقی رکھنا دین کو باقی رکھنا ہےاورشعائر حسینیہ کی تعظیم تقرب الہی  کے اعلی مراتب میں ہے اس لئےکہ حضرت امام حسین علیہ السلام  کی نھضت مبارک دین الہی کی تعظیم اورامت مسلمہ کی اصلاح کے لئےتھی۔
اپنی جانب سےآئے ہوئےوفد نےمرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کا ان کی پدرانہ نصیحتوں اور قیمتی وقت دینے پرشکریہ ادا کیا۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں