پاکستان کے وفاقی وزیر کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

پاکستان کے وفاقی وزیر کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات



23/3/2021


پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور جناب نور الحق قادری نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفترنجف اشرف میں اسلامی  جمہوریہ پاکستان کے وفاقی وزیر  برائے مذہبی امورجناب نور الحق قادری  صاحب   کا خیرمقدم کرتےہوئےانکی معصومین علیھم السلام کی زیارات بارگاہ خداوندی میں مقبول ہوں اسکے لئےدعائیں فرمائی اوران سےاپنی نصیحتوں میں فرمایا کہ  حکومت پاکستان کاعراق اوردیگرعرب ممالک کے ساتھ اقتصادی  تعاون قائم کرنا اورموجودہ تعلقات کو فروغ دینا اولین مقصد ہونا چاہئے۔

اس خصوصی ملاقات میں عتبات عالیات اورمقامات مقدسہ کی زیارت  کو آنے والے زائرین کے امور بھی زیر بحث آئے جس پرمرجع عالی  قدردام ظلہ الوارف نے مہمان سے اس حوالے سے اپنا نظریہ بیان فرمایا اورامید کا اظہارکیا کہ زائرین کی مشکلات کا مناسب حل نکلےگا۔
اپنی جانب سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے نے مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کا قیمتی وقت دینے اورنصیحتوں پرشکریہ ادا کیا۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں