پاکستان آرمی کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ملاقات

پاکستان آرمی کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ملاقات



23/3/2021


پاکستان آرمی کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کی مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

مرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفترنجف اشرف میں اسلامی  جمہوریہ پاکستان کی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا خیرمقدم کرتےہوئےان سےاپنی نصیحتوں میں فرمایا کہ  حکومت پاکستان کاعراق  کے ساتھ اقتصادی  تعاون قائم کرنا اورموجودہ تعلقات کو فروغ دینا اولین مقصد ہونا چاہئے، اس کے لئےآپ کو قدم بڑھانا چاہئےاسلئےکہ عراق پاکستان  کےمقابل ایک چھوٹا ملک ہے لیکن خدا نےاسے تیل اور یورونیم جیسی نعمات سے نوازا ہے، دنیا کی بڑی طاقتیں عراق سے اپنے تعلق بہتر کرکے اس سےفائدہ اٹھا رہی ہیں اورمزید اٹھانا چاہتی ہیں لہذا آپ بھی قدم بڑھائیں اورتعلقات کو استوارکریں، میں اپنی جانب سےعراق کے سربراہان حکومت کو نصیحت کرچکا ہوں اورکرتا رہونگا کہ وہ پاکستان سےاقتصادی وصنعتی تعلقات کو بہتربنائیں اسلئےکہ پاکستان اس میدان میں عراق کی بہتر انداز میں مدد کرسکتا ہےاورمناسب اور سستی قیمتوں پر اسکی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بناسکتا ہےلیکن حکومت  پاکستان کو بھی چاہئے کہ وہ تمام شعبوں میں خاص کراقتصادی و صنعتی تعلقات کو مزید بہتربنائیں اور وہ چیزیں جو عراق میں نہیں  ہیں جیسے  چاول،اگر کسی دوسرے ملک  سےیہ چیزیں آتی ہیں تو آپ اس سے کم قیمت پرعراق کو فراہم کر سکتے ہیں اوراسکے بدلےعراق کے پاس جو نعمات ہیں جیسے تیل  وغیرہ اورجسکی پاکستان کو ضرورت بھی ہے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اسکےعلاوہ  صنعت کے شعبے میں کم مدت اورکم قیمت پرعراق میں صنعتی کمپنیاں لگائی جاسکتی ہیں جس سےعراقیوں کو روزگار بھی ملےگا اور پاکستان اقتصادی طور پرفائدہ اٹھاسکےگا۔
آخر پر آئے ہوئے معزز مہمان نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا شکریہ ادا کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں